کار آمد
معنی
١ - کام کا، کام آنے والا، فائدہ مند، مفید۔ یہ کار میرے لیے کتنی کار آمد تھی مجھے تو اس کی ضرورت تھی اور از حد تھی ( ١٩٨٧ء، خدا جھوٹ نہ بلوائے، ٣٥٧ ) ٢ - (ضرورت میں) کام آنا۔ "جس کی بنائی ہوئی ہر گھر میں واسطے کار آمد کے ایک ایک سل ہے۔" ( ١٨٤٥ء، پالی گلاٹ، ١٠١ )
اشتقاق
فارسی سے ماخوذ اسم 'کار' کے ساتھ مصدر 'آمدن' سے حاصل مصدر 'آمد' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "پالی گلاٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - (ضرورت میں) کام آنا۔ "جس کی بنائی ہوئی ہر گھر میں واسطے کار آمد کے ایک ایک سل ہے۔" ( ١٨٤٥ء، پالی گلاٹ، ١٠١ )